اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میٹرو بس ٹریک پر پک اپ کی ٹکر سے ملازم جاں بحق

25 Jul 2025
25 Jul 2025

(لاہور نیوز) لاہور میٹرو بس ٹریک پر ایک افسوسناک حادثے میں میٹرو بس کا ایک ملازم جاں بحق ہو گیا۔

حادثہ ٹمبر مارکیٹ سٹیشن پر اُس وقت پیش آیا جب میٹرو سٹیشن پر سولر پینلز کی تبدیلی کا کام جاری تھا۔

ذرائع کے مطابق سولر کمپنی کے پک اپ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آئے حادثے میں ملازم شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، دو روز تک زیرِ علاج رہنے کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفی ملازم کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی جو موت کا سبب بنی، جاں بحق ہونے والا ملازم ملتان کا رہائشی تھا اور میٹرو بس سروس کا مستقل ملازم تھا۔

حادثے کے بعد متعلقہ حکام  نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ سولر کمپنی کے ڈرائیور سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے، لاہور میٹرو بس انتظامیہ  نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے