24 Jul 2025
(لاہور نیوز) لاہور سے ریاض جانے والی فلائی جناح کی پرواز کے ساتھ بورڈنگ برج ٹکرا گیا، واقعہ کے بعد فلائی جناح انتظامیہ نے تحقیقات کیلئے ایئرپورٹ مینجر کو باقاعدہ مراسلہ بھجوا دیا۔
لاہور سے ریاض جانیوالی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 580 کے طیارے کیساتھ حادثہ پیش آیا، پسنجر بورڈنگ برج لگاتے وقت ایل ون دروازے پر ڈنٹ پڑ گیا۔
جاری کر دہ مراسلہ کے مطابق ایئرپورٹ حکام بورڈنگ برج آپریٹر کے سرٹیفکیٹ کی چانچ کروائے جبکہ پسنجر بورڈنگ نمبر 7 کی ڈیلی انسپکشن رپورٹ بھی چیک کروائی جائے۔
