اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.87
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.70 قیمت فروخت : 282.20
  • یورو قیمت خرید: 327.95 قیمت فروخت : 328.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.53 قیمت فروخت : 381.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.45 قیمت فروخت : 183.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.45 قیمت فروخت : 204.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.08 قیمت فروخت : 75.22
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.23 قیمت فروخت : 77.37
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.67 قیمت فروخت : 924.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 360000 دس گرام : 308600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 329998 دس گرام : 282881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4092 دس گرام : 3512
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعلیٰ کے ’’محفوظ پنجاب‘‘ ویژن کے تحت نجی کیمرے سکیورٹی سسٹم سے منسلک کرنے کا آغاز

24 Jul 2025
24 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ کے "محفوظ پنجاب" ویژن کے تحت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ایک انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے نجی کیمروں کو مرکزی سکیورٹی سسٹم سے منسلک کرنے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

دفاتر، دکانوں، پیٹرول پمپس اور کاروباری مراکز کے کیمرے سیف سٹی نیٹ ورک کا حصہ بن سکیں گے جبکہ شہری اپنے نجی کیمرے منسلک کرکے محفوظ معاشرے کے قیام میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں، درخواست موصول ہونے پر سیف سٹی کی ٹیم تفصیلات کی تصدیق کے بعد مخصوص ایپ فراہم کریگی۔

شہری صرف وہی کیمرے سیف سٹی سے منسلک کر سکتے ہیں جن کی اجازت وہ خود دیں گے، کیمروں کی شمولیت کے عمل میں شہریوں کی اجازت اور پرائیویسی کو اولین ترجیح دی جائے گی، ترجمان سیف سٹی کا کہنا تھا کہ نجی کیمروں کی انٹیگریشن سے سیف سٹی سرویلنس سسٹم مزید مضبوط اور مؤثر ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے