24 Jul 2025
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ ای ٹیکسی منصوبے کا آغاز اگست میں ہو گا، محکمہ ٹرانسپورٹ نے ورکنگ مکمل کر لی۔
درخواستوں کی آن لائن وصولی کیلئے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے پورٹل کی تیاری جاری ہے، خواتین کیلئے سکیم میں 30 ای ٹیکسیوں کا کوٹہ مختص ہو گا۔
وزیرٹرانسپورٹ بلال اکبر کے مطابق بلاسود آسان اقساط پر ای ٹیکسیوں کی فراہمی کے لئے نو کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا، دو ہفتوں میں سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیں گے، پنجاب حکومت گاڑیوں کا مارک اپ، ٹوکن ٹیکس اور رجسٹریشن فیس ادا کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ای ٹیکسی سکیم پر عملدرآمد کیلئے بزنس اور فنانشل ماڈل بھی تیار کر لیا گیا، پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 1100 ای ٹیکسیز فلیٹ آنرز، انفرادی سطح اور رائیڈ کمپنیوں کو دی جائیں گی۔
