اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.87
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.70 قیمت فروخت : 282.20
  • یورو قیمت خرید: 327.95 قیمت فروخت : 328.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.53 قیمت فروخت : 381.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.45 قیمت فروخت : 183.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.45 قیمت فروخت : 204.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.08 قیمت فروخت : 75.22
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.23 قیمت فروخت : 77.37
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.67 قیمت فروخت : 924.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 360000 دس گرام : 308600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 329998 دس گرام : 282881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4092 دس گرام : 3512
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے: ترجمان پاک فوج

24 Jul 2025
24 Jul 2025

(لاہور نیوز) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انتظامیہ اور طلبہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے آپریشن بُنيَانٌ مَّرْصُوصٌ میں پاک افواج کی حکمت عملی اور کامیابی پر روشنی ڈالی جس پر طلباء و طالبات نے آپریشن بُنيَانٌ مَّرْصُوصٌ کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ معرکہ حق میں فتح مُبین میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑے ہیں، مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔

تقریب کے دوران طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے مزید ایسے انٹرایکٹیو سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے