اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شہباز شریف کی بارشوں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز تیز کرنے کی ہدایت

23 Jul 2025
23 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز کو مزید بڑھانے اور تیز تر کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم نے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند شاہراہوں خصوصاً شاہراہ قراقرم اور ناران، بابوسر، چلاس شاہراہ پر بحالی کا کام تیز تر کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو ہدایت کی کہ جو مسافر شاہراہیں بند ہونے کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں انہیں رہائش ، خوراک سمیت ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کے روک تھام کے لئے اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مون سون کے آنے والے سپیلز کے لئے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ادارے مل کر لائحہ عمل بنائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ شہری سیلاب سے بچاؤ کے لئے میونسپل ادارے نکاسی آب اور سیوریج کے بہترین اقدامات کریں۔

وزیراعظم نے ملک میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس کیا، وزیراعظم نے حادثات اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات کی دعا کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے