اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اگر عورتیں غیرت کے نام پر قتل شروع کر دیں تو ایک بھی مرد زندہ نہ بچے: ہانیہ عامر

23 Jul 2025
23 Jul 2025

(لاہور نیوز) بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر کیے گئے دل دہلا دینے والے قتل پر اداکارہ ہانیہ عامر بھی خاموش نہ رہ سکیں۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کے ذریعے نہ صرف واقعے کی مذمت کی بلکہ معاشرتی اقدار پر بھی سوالات اٹھا دیے، انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں صرف ایک جملہ لکھا ہوا لیکن اس ایک جملے نے معاشرے کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔

ہانیہ عامر نے جو تحریر شیئر کی اس میں لکھا تھا کہ ’’اگر عورتیں غیرت کے نام پر قتل شروع کر دیں تو معاشرے میں ایک بھی مرد زندہ نہ بچے‘‘۔

ہانیہ عامر نے اس عکسی پوسٹ پر کوئی کیپشن نہیں دیا لیکن پیغام بالکل واضح اور پُرتاثیر تھا، ان کا اشارہ بلوچستان واقعے کی جانب تھا۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ عید الاضحیٰ سے چند روز قبل کا ہے تاہم اس کی ویڈیو اب وائرل ہوئی اور حکام نے ایکشن لیا ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند مسلح افراد خاتون اور مرد کو لاتے ہیں اور کچھ فاصلے پر کھڑا کرکے گولیاں مار دیتے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے