اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.87
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.70 قیمت فروخت : 282.20
  • یورو قیمت خرید: 327.95 قیمت فروخت : 328.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.53 قیمت فروخت : 381.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.45 قیمت فروخت : 183.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.45 قیمت فروخت : 204.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.08 قیمت فروخت : 75.22
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.23 قیمت فروخت : 77.37
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.67 قیمت فروخت : 924.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 360000 دس گرام : 308600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 329998 دس گرام : 282881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4092 دس گرام : 3512
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نو مئی کرنے اور کروانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں: عظمیٰ بخاری

23 Jul 2025
23 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نو مئی کرنے اور کروانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی۔

 وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ نو مئی کی ناکام بغاوت کے مقدمات کے فیصلے دو سال بعد آنا شروع ہوئے ہیں، نو مئی کی ناکام بغاوت جنہوں نے کی اور کروائی اس کی تمام فوٹیجز منظر عام پر آچکی ہیں، نو مئی کی پلاننگ کس نے کی؟ کہاں کی؟ اور اس میں کون کون شامل تھا یہ بھی تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہداء کے مجسمے جلانے والے کسی بھی رحم کے مستحق نہیں ہیں، فوجی تنصیبات پر حملے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کیے گئے، اس میں اب کسی کو کوئی شک و شبہ یا ابہام نہیں رہ گیا، سپریم کورٹ کی ڈائریکشن پر تمام ٹرائل کورٹ چار ماہ میں نو مئی کے مقدمات کے فیصلے سنانے کی پابند ہیں، نو مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے