
23 Jul 2025
(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سیلاب سے متاثرہ افراد کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔
صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر خان نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں سیاسی جماعتوں کو متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، پیپلزپارٹی سیلاب سے متاثرہ افراد کواکیلا نہیں چھوڑے گی۔
گورنرپنجاب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے رواں سال زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، بارشوں میں جانی ومالی نقصانات سے بچنے کیلئے پلاننگ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلابی علاقوں میں جاکرنقصانات کا جائزہ لے رہا ہوں۔