
22 Jul 2025
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی ٹی آئی کے رہنما سابق گورنر میاں اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے اظہارہمدردی و تعزیت کی۔
پی ٹی آئی کے لیڈر حماد اظہر کے والد اور پنجاب کے سابق گورنر میاں اظہر لاہور میں وفات پا گئے۔
میاں اظہر کافی عرصے سے علیل تھے، میاں اظہر حلقہ این اے 129 لاہور سے قومی اسمبلی کے رکن بھی تھے، ان کی وفات سے پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں ایک اور نشست سے محروم ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ چند سال پہلے وہ اپنے بیٹے حماد اظہر کے ساتھ پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے تھے۔