اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر سے سابق کرکٹر محمد یوسف کی ملاقات

22 Jul 2025
22 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سے سابق کرکٹر محمد یوسف نے ملاقات کی، جس میں صوبے کے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ سے متعلق مختلف اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں ایک ہزار سپورٹس اکیڈمیز بنا رہے ہیں، تعلیمی اداروں میں سپورٹس کی سہولیات میں اضافہ کر رہے ہیں جبکہ اولمپک ایسوسی ایشن اور بیس بال فیڈریشن کیساتھ کھیلوں کے فروغ پر بھی کام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں میں کرکٹ کے رجحان کے پیش نظر کرکٹ اکیڈمیز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 5 سکولوں اور 5 کالجوں میں اکیڈمیوں کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرینگے۔

سابق کرکٹر محمد یوسف بطور کوچ کرکٹ اکیڈمیوں میں خدمات پیش کریں گے جبکہ لڑکیوں کیلئے بھی سپورٹس اکیڈمیاں شروع کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے