اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شدید بارشیں، سیلاب: گورنر پنجاب نے اپنا چین کا سرکاری دورہ منسوخ کر دیا

22 Jul 2025
22 Jul 2025

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان نے پنجاب میں شدید بارشی اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر اپنا چین کا سرکاری دورہ منسوخ کر دیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان  نے کہا کہ میں  نے اپنی تمام تقریبات اور مصروفیات شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ختم کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں سیلابی ریلے میں گاڑی میں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کی تلاش جاری ہے، تمام ریسکیو ٹیمیں سیلاب کی شدید صورتحال کے باعث بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش میں مصروف ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ سیلابی صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست سے بالا تر ہو کر متاثرین کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے، قدرتی آفات کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا مگر اس سے بچاؤ کے لئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

گورنر پنجاب نے عوام سے اپیل ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ اور ایسے پہاڑی علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں جان کا خطرہ ہو، پیپلز پارٹی سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں میں عوام کو اکیلے نہیں چھوڑے گی، بحیثیت گورنر پنجاب خود سیلابی علاقوں میں جاکر نقصانات کا جائزہ لے رہا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے