22 Jul 2025
(ویب ڈیسک) حکومت نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ساتھ موجودہ کنٹریکٹ کو ختم کرنے کے بعد نیٹ میٹرنگ کی سہولت بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس فیصلے کے مطابق متعدد صارفین کے سولر سسٹم کے بجلی پیدا کرنے کے لائسنس کی 7 سالہ مدت ختم ہو گئی ہے، جس کے بعد انہیں اپنے لائسنس کی تجدید کیلئے نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ لیسکو کے کنٹریکٹ کے اختتام کے بعد لیا گیا ہے اور اس کے تحت لائسنس منسوخ کرنے کے لئے نیپرا کو کیس بھجوایا جائے گا۔
نیپرا سے لائسنس منسوخی کی منظوری ملنے کے بعد لیسکو کا کنٹریکٹ مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا، اس کے بعد صارفین کو کسی بھی سولر کمپنی کے ذریعے دوبارہ لیسکو کے ساتھ نیا کنٹریکٹ کرنا ہو گا۔
