اپ ڈیٹس
  • 315.00 انڈے فی درجن
  • 317.00 زندہ مرغی
  • 459.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.33 قیمت فروخت : 39.40
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.10 قیمت فروخت : 281.60
  • یورو قیمت خرید: 326.68 قیمت فروخت : 327.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.51 قیمت فروخت : 377.18
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.59 قیمت فروخت : 184.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.32 قیمت فروخت : 201.68
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.84 قیمت فروخت : 1.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.95 قیمت فروخت : 75.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.55 قیمت فروخت : 76.69
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.40 قیمت فروخت : 919.03
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 420400 دس گرام : 360400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 385364 دس گرام : 330364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5168 دس گرام : 4435
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

منشیات فروشوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں : مریم نواز

22 Jul 2025
22 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے باضابطہ آغاز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مہمان خصوصی تھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب میں انسداد منشیات فورس کے اہلکار کو فلیگ سونپا اور پریڈ کا معائنہ بھی کیا، انہوں نے انسداد منشیات فورس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قلیل مدت میں مضبوط انسداد منشیات فورس کا قیام لائق تحسین ہے۔

تقریب میں منشیات فروشوں کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی کا اعلان کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات کا خاتمہ ضروری ہے، پنجاب سے منشیات کا جلد خاتمہ ہوگا، تعلیمی اداروں سے منشیات کا خاتمہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کومنشیات سے پاک کرنےکیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، تمام ڈویژنز میں انسداد منشیات فورس پنجاب کو فعال بنایا جا رہا ہے، منشیات فروشوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انسداد تجاوزات فورس بھی جلد پنجاب میں اپنا کام شروع کردے گی، پولیس میں کرائمز کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے