اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹولنٹن مارکیٹ میں فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 2,270 کلو بیمار مرغیاں تلف

22 Jul 2025
22 Jul 2025

(لاہور نیوز) ٹولنٹن مارکیٹ میں فوڈ اتھارٹی نے علی الصبح ایک بڑا کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران 2,270 کلو بیمار مرغیاں تلف کر دی گئیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر یہ کارروائی کی گئی جس کے دوران مارکیٹ میں موجود گوشت اور مرغیوں کی تفصیلی چیکنگ کی گئی، ناکہ بندی کے ذریعے 89,000 کلو گوشت کی جانچ پڑتال کی گئی اور 25 میٹ گوداموں اور سپلائرز کی بھی چیکنگ کی گئی، قوانین کی خلاف ورزیوں پر 3 سپلائرز کو جرمانے کئے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید  نے اس کریک ڈاؤن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلف کی جانے والی مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف بیماریوں میں مبتلا تھیں، ان مرغیوں کا گوشت تیار کرنا سنگین جرم ہے اور یہ عمل عوام کی صحت کیلئے خطرناک ہو سکتا تھا۔

انہوں  نے مزید کہا کہ بیمار مرغیوں کو ٹولنٹن مارکیٹ کی مختلف دکانوں پر سپلائی کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی لیکن بروقت کارروائی کے ذریعے ان کو تلف کر دیا گیا، ویٹرنری سپیشلسٹ نے ان مرغیوں کا تفصیلی معائنہ بھی کیا جس کے بعد ان کی صحت کی حالت مزید واضح ہو گئی۔

عاصم جاوید نے بتایا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں سپلائرز، گوشت اور مرغیوں کی کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے، فوڈ اتھارٹی بین الاقوامی معیار کے مطابق گوشت کی تیاری اور ترسیل کے نظام پر کام کر رہی ہے تاکہ جعلساز مافیا کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے