اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.94 قیمت فروخت : 40.01
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.35 قیمت فروخت : 281.85
  • یورو قیمت خرید: 330.04 قیمت فروخت : 330.63
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.53 قیمت فروخت : 185.86
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.02 قیمت فروخت : 75.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 923.06 قیمت فروخت : 924.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 390200 دس گرام : 334500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357681 دس گرام : 306623
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4562 دس گرام : 3916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دماغی صحت کو جسمانی صحت جتنی ہی اہمیت دینا ضروری ہے: مریم نواز

22 Jul 2025
22 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دماغی صحت کو جسمانی صحت جتنی ہی اہمیت دینا ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ برین ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ انسانی دماغ خالق کائنات کی بے مثال تخلیق ہے، انسانی دماغ کائنات کا سب سے پیچیدہ اور حیرت انگیز نظام ہے، دماغی صحت کو نظر انداز کرنا زندگی نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ دماغی بیماریوں میں مبتلا افراد تکلیف ہی نہیں سہتے بلکہ اکثر معاشرتی بے حسی اور لاپرواہی کا بھی شکار ہوتے ہیں، حکومت پنجاب دماغی بیماریوں کی روک تھام، علاج اور شعور وآگاہی کے لئے کوشاں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ برین ڈے ہمیں دماغی امراض پر توجہ دینے کی یاد دلاتا ہے، صحت مند دماغ ہی مثبت سوچ اور تعمیری فیصلوں کی بنیاد رکھتے ہیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے