تفریح
علی ظفر کی کراچی ایئر پورٹ پر منفرد انداز میں اناونسمنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
20 Jul 2025
20 Jul 2025
(ویب ڈیسک)ملک کے معروف گلوکار علی ظفر کی کراچی کے ایئر پورٹ پر منفرد انداز میں اناونسمنٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کےمطابق پاکستان کے معروف گلوکارعلی ظفرنے کراچی ایئرپورٹ پرخوشگوار موڈ میں جب مسافروں کے لئے اناؤنسمنٹ کی تو ایئرپورٹ ایک لمحے کے لئے سٹیج بن گیا۔علی ظفرنے اس موقع پراناؤنسمنٹ کرتے ہوئے کہا ’’ تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ جلد از جلد آ جائیں ورنہ جہاز آپ کے بغیر اُڑ جائے گا۔‘‘علی ظفرکی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اوران کے مداح اس پرمحبت بھرے اندازمیں دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
