اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کل، حکومتی امیدوار کو برتری حاصل

20 Jul 2025
20 Jul 2025

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کل پیر کو ہو گا، جس میں چار امیدوار مدمقابل ہوں گے جبکہ حکومتی اتحاد کو واضح برتری حاصل ہے۔۔

خالی نشست پر مسلم لیگ ن کے حافظ عبدالکریم، تحریک انصاف کے مہر عبدالستار جبکہ خدیجہ صدیقی اور اعجاز منہاس آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی مجموعی نشستیں 371 ہیں جن میں سے اس وقت 2 نشستیں خالی ہیں، یوں سینیٹ الیکشن کے لیے 369 ووٹ دستیاب ہوں گے، کامیابی کے لیے امیدوار کو 184.5 یعنی کم از کم 185 ووٹ حاصل کرنا لازمی ہوں گے۔

حکومتی اتحاد کو اس وقت 261 ووٹوں کی حمایت حاصل ہے جن میں مسلم لیگ نکے 229، پیپلز پارٹی کے 16، مسلم لیگ ق کے 11، مسلم لیگ ض کا ایک اور استحکام پاکستان پارٹی کے 7 ووٹ شامل ہیں۔

اپوزیشن اتحاد کو مجموعی طور پر 108 ووٹ حاصل ہیں، جن میں سنی اتحاد کونسل کے 76، تحریک انصاف کے 27، تحریک لبیک اور مجلس وحدت مسلمین کے ایک ایک ووٹ شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے