اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار امریکا کے دورے پر روانہ

19 Jul 2025
19 Jul 2025

(لاہورنیوز) نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار امریکا کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار امریکا کے اہم دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، وہ آج رات لندن میں قیام کریں گے اور کل نیویارک روانہ ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اس دورے کے دوران اسحاق ڈار 22 جولائی کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جہاں وہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

اسی طرح دورے کے دوران اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں عالمی، علاقائی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا  تھا کہ  نائب وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے بھی اگلے ہفتے ملاقات کا امکان ہے، جس میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں جنوبی ایشیا میں سکیورٹی اور امن و استحکام پر تفصیلی مشاورت متوقع ہے، اس دورے کا مقصد عالمی فورمز پر پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنا اور سفارتی سطح پر اہم روابط کو مضبوط بنانا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے