اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب بھر میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند سڑکیں بحال

19 Jul 2025
19 Jul 2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند روڈز کی بحالی ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لیتی رہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر بند راستے کھولنے کیلئے فوری طورپر ہیوی مشینری پہنچا دی گئی۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بلاک روڈز کو پہاڑی تودے ہٹا کر صاف کردیا گیا۔ برساتی ریلے سے سڑکوں پر پڑنے والے شگاف بھی فوری طورپر مٹی ڈال کر بھر دیئے گئے۔

 پنڈ دادنخان جہلم روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ سے بلاک روڈ کلیئر کردیا گیا۔ کلرکہار کے علاقے متہ خورد روڈ پرلینڈ سلائیڈنگ سے بلاک سڑک بھی بحال کردی گئی۔ کلرکہارچکوال روڈ پر بارش کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والا راستہ کھول دیا گیا۔

 راولپنڈی کے نواحی کرولی ڈھوک برج روڈ پر بارشوں کی وجہ سے سڑک پر پڑنے والا شگاف پر کرکے ٹریفک کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے، ڈھوک پروانہ روڈ پر سیلابی ریلے کی وجہ سے ٹوٹنے والی سڑک بحال ہونے کے بعد ٹریفک کی آمدورفت شروع ہو گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے