حکومت اور اپوزیشن میں بڑا بریک تھرو: اپوزیشن کیخلاف درخواستوں پر ریفرنس ختم کرنیکا فیصلہ

(لاہور نیوز) حکومت اور اپوزیشن میں بڑا بریک تھرو ہو گیا، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے حکومتی درخواستوں کو معطل کرنے کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔
سپیکر ملک احمد خان نے ااپوزیشن کیخلاف درخواستوں پر ریفرنس ختم کرنیکا فیصلہ کر لیا، درخواستیں ڈراپ کرنے کا ڈرافٹ سپیکر کی منظوری کےبعد جاری کر دیا جائے گا۔
اپوزیشن کے 26 ارکان کیخلاف حکومتی ارکان نے درخواستیں دے رکھی تھیں، یہ درخواستیں احمد اقبال، مجتبیٰ شجاع اور افتخار احمد کی طرف سے دائر کی گئی تھیں۔
معطل ارکان کی بحالی کا معاملہ سپیکر پنجاب اسمبلی کےبیرون ملک سے واپسی پر کیا جائے گا، اپوزیشن نے معطل ارکان کا بحالی تک اسمبلی اجلاس میں نہ جانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اسمبلی گیٹ پر احتجاجاً اسمبلی لگائیں گے۔
حکومت و اپوزیشن ارکان نے معطل ارکان کی بحالی پر اتفاق کر لیا ہے تاہم سپیکر کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اپوزیشن معطل ارکان کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔