اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب پولیس کی کامیابی: کچہ ڈکیت گینگ نے چھینے گئے جانوروں سمیت ہتھیار ڈال دیئے

18 Jul 2025
18 Jul 2025

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کی مظفر گڑھ کے کچے میں بڑی کامیابی، علی پور کے کچہ میں کارروائی کے دوران کچہ ڈکیت گینگ نے 100 چھینے گئے جانوروں سمیت خود کو سرنڈر کر دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں میں قلندر بوسن، اللہ نواز بوسن، شہزاد بوسن، فیض رسول بوسن اور ساجد بوسن شامل ہیں۔

مظفرگڑھ پولیس کے ساتھ ایک ہفتہ شدید مقابلے، مزاحمت میں ناکامی کے بعد کچہ گینگ نے ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ کیا، ابتدائی طور گینگ کے 5 اہم کارندوں نے اسلحہ سمیت خود کو سرنڈر کیا، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گینگ ممبران نے جرائم کی دنیا سے توبہ بھی کر لی، گینگ ممبران نے 4 کلاشنکوف، 2 رپیٹر بھی پولیس کے حوالے کر دیئے۔

پولیس ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں پر دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی جیسے درجنوں مقدمات درج ہیں، ڈی پی او مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان خان نے بازیاب 100 مویشی مڈ سونہارے شاہ میں اصل مالکان کے حوالے کر دیئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ کریمنلز کے خلاف شاندار کامیابی پر پولیس کو شاباش دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے