اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

غیرمعمولی بارشوں سے پنجاب کے اضلاع متاثر، متعلقہ ادارے متحرک ہیں: عظمیٰ بخاری

18 Jul 2025
18 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبے میں بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ بارشیں پوٹھوہار ریجن کے اضلاع چکوال، جہلم اور راولپنڈی میں ریکارڈ کی گئیں، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، اور ضلعی انتظامیہ  نے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت اقدامات کئے، جس کی بدولت سینکڑوں شہریوں کی جانیں بچائی گئیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ چکوال میں 209، جہلم میں 298 اور راولپنڈی میں 450 افراد کو ریسکیو کیا گیا، جب کہ صرف پوٹھوہار ریجن میں ایک ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاک فوج کے جوانوں نے بھی ریلیف آپریشن میں حصہ لیا اور جہلم میں 64 افراد سمیت درجنوں شہریوں کو کامیابی سے ریسکیو کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے خود تمام ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کی نگرانی کی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں فوری امداد پہنچائی جا سکے اور صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے