اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہمارا موقف کلیئر، اپنے ممبران کی بحالی تک اسمبلی نہیں جائیں گے: ملک احمد بھچر

17 Jul 2025
17 Jul 2025

(لاہور نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ہمارا موقف کلیئر ہے، اپنے ممبران کی بحالی تک اسمبلی نہیں جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچرکا کہنا تھا کہ آج حکومت کے ساتھ مذاکرات کا تیسرا دور تھا، اپوزیشن اور حکومت کی طرف سے تجاویز آئیں، ایتھیکس کمیٹی، ایڈوائزری کمیٹی کو فعال کیا جائے گا۔

ملک احمد بھچر نے کہا کہ پُرامن احتجاج ہمارا حق ہے، گالم گلوچ دونوں اطراف سے نہیں ہوگی، ہم نے ممبران کی بحالی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، اگر ہمارے ممبران کو بحال کر دیں گے تو ٹھیک ہے، اگر ہمارے ممبران کل بحال نہیں ہوتے تو اسمبلی کے باہر ہمارا اجلاس ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ایم پی ایز ابھی بھی معطل ہیں، تین نکات پر ہمارا اتفاق ہوا ہے، اگر ہمارے ممبران بحال ہوں گے تو مذاکرات کامیاب ہیں، اگر ممبران بحال نہیں ہوتے تو مذاکرات ناکام ہیں۔

ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے بنیادی نکات پر اتفاق رائے کو سراہا ہے، سپیکر کا رولنگ دینا ان کا اپنا مسئلہ ہے، ہمیں کسی نے معافی کا کہا نہ ہم نے مانگی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے