اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

’’اپنی زمین اپنا گھر ‘‘سکیم، درخواستوں کی وصولی کا عمل روک دیا گیا

17 Jul 2025
17 Jul 2025

(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘پور ٹل پر مزید درخواستوں کی وصولی کا عمل روک دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب ’’اپنی زمین،اپنا گھر ‘‘پورٹل پر مزید درخواستوں کی وصولی کا عمل بند کرکے سکروٹنی کا عمل شروع کردیاگیاہے، اب تک  4 لاکھ 81 ہزاردرخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کی سکروٹنی کے بعد صوبے کے 19اضلاع میں 2 ہزار پلاٹ مفت دیئے جائیں گے۔

’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘سکیم  کے تحت 4 لاکھ 81  ہزار سے زائد افراد درخواستیں جمع کروا چکے ہیں جن میں سے 3  لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد کی درخواستیں ابتدائی سکریننگ کے معیار پرپورا اتری ہیں۔

وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے کہ شفافیت اور سکروٹنی کے عمل کی نگرانی کیلئے 19 اضلاع میں کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہیں، متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکی سربراہی میں سکروٹنی کمیٹی ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی، مفت پلاٹ حاصل کرنیوالے خاندان پروگرام کے تحت 15 لاکھ تک بلاسود قرض سے بھی مستفید ہو سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے