17 Jul 2025
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1700 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار 133 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 6 پیسے کمی ہوئی، ڈالر 284.96 روپے سے کم ہو کر 284.90 روپے پر آ گیا ہے۔
