اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کی تحریک تیز،20 جولائی کو احتجاج کا فیصلہ

17 Jul 2025
17 Jul 2025

(ویب ڈیسک) مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کی تحریک میں تیزی آ گئی، پٹرول اور چینی کی قیمتوں میں اضافے پر عوام سراپا احتجاج ہیں ۔

امیرضیاءالدین انصاری کی زیرصدارت جماعت اسلامی ضلع لاہور کا اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات اورچینی کی قیمتوں میں اضافےکی شدید مذمت کی گئی،جماعت اسلامی ذمہ داران نے پٹرول اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا۔

امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے 18جولائی کولاہوربھرمیں زونزکی سطح پر 30 احتجاجی مظاہروں کااعلان کرتے ہوئے 20 جولائی کولاہورکی سطح پربڑے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال،نائب امرا جماعت اسلامی لاہورملک شاہد اسلم ،انجینئر اخلاق احمد ،خالد احمد بٹ ، وقاص احمد بٹ ، چوہدری محمد شوکت ،ڈپٹی سیکرٹریز عبدالعزیز عابد ، قیصرشریف ، شاہد نوید ملک ،جبران بٹ ، عامر نثار خان ، مرزا شعیب یعقوب و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے