اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 332.39 قیمت فروخت : 332.98
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.29 قیمت فروخت : 383.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.89 قیمت فروخت : 187.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.24 قیمت فروخت : 204.60
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.01 قیمت فروخت : 75.14
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.23 قیمت فروخت : 923.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 391300 دس گرام : 335500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 358689 دس گرام : 307539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4505 دس گرام : 3866
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

لاہورسمیت پنجاب میں شدید گرمی اورحبس، بارشوں کا سسٹم تاحال موجود

13 Jul 2025
13 Jul 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب میں شدید گرمی اور حبس کا ماحول بنا ہوا ہے، تاہم مون سون بارشوں کا سسٹم صوبے میں تاحال موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے بھر میں  مون سون کی بارشوں کا سسٹم  موجود ہے، لاہور میں اگرچہ آسمان پر بادل موجود ہیں لیکن خشک موسم کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29 اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔ لاہور میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا جب کہ بارش  کا امکان بھی نہیں ہے۔

دریں اثنا پی ڈی ایم اے کی جانب سے 17 جولائی تک بارش اور تیز ہواؤں کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا تیسرا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہے گا ۔ پنجاب کے بڑے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے ۔ شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے