
12 Jul 2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں بارش کے باعث موسم سہانا ہو گیا،آسمان پر بدستور بادل چھائے ہوئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر لاہور میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش برسنے کے امکانات ہیں، آسمان پر بادلوں کے ڈیرے برقرار ہیں۔
ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد تک جا پہنچا ہے، بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو فیلڈ میں الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔