
01 Jul 2025
(ویب ڈیسک) شادمان میں نجی سکول کے ٹیچر نیاز احمد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، واقعہ کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی۔
نیاز احمد ٹیچرز ٹریننگ کے دوران اپنی پریزینٹیشن دے رہے تھے، پریزینٹیشن میں نیاز احمد کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کر گئے۔
اردو ٹیچر نیاز احمد کی عمر 36 سال تھی، نیاز احمد کریسنٹ سکول میں مڈل جماعت کے بچوں کو اردو پڑھاتے تھے۔