اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور کے مختلف سکولوں سے طلبہ کی جعلی انرولمنٹ پکڑی گئی

30 Jun 2025
30 Jun 2025

(ویب ڈیسک) شہر کے مختلف سکولوں سے 45 ہزار طلبہ کی جعلی انرولمنٹ پکڑی گئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے جعلی انرولمنٹ کو سسٹم سے نکال دیا۔

اس حوالے سے جعلی انرولمنٹ سسٹم میں موجود ہونے پر متعلقہ سکول سربراہان سے جواب طلب کیا گیا ہے، اس وقت سکولوں میں طلبہ کی تعداد کم ہو کر صرف 5 لاکھ 75 ہزار رہ گئی، تعداد کم ہونے سے ایجوکیشن اتھارٹی کو داخلوں کا اہداف پورا کرنے میں مشکلات ہیں۔

ایجوکیشن اتھارٹی کو داخلوں کا ہدف پورا کرنے کیلئے طلبہ کی تعداد 6 لاکھ 37 ہزار کرنا ہے، ایجوکیشن اتھارٹی کو داخلوں کا ہدف پورا کرنے کیلئے 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی گئی۔

ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق سکول سربراہان کے تعاون سے اس وقت طلبہ کی تعداد 6 لاکھ 16 ہزار کر لی گئی، داخلوں کا ہدف پورا کرنے کیلئے مزید 21 ہزار طلبہ کا داخلہ کرنا باقی ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق داخلوں کا ہدف 31 اکتوبر سے قبل ہی پورا کر لیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے