
30 Jun 2025
(لاہور نیوز) پیف پارٹنر سکولوں میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی 20 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ فکس کرنے کا معاملہ تاحال حل نہ ہو سکا۔
صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے تنخواہ کا اعلان محض وعدوں تک محدود ہو کر رہ گیا۔
پیف حکام کے مطابق تاحال پیف انتظامیہ کی جانب سے 20 ہزار روپے تنخواہ کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا، تنخواہ بڑھانے سے متعلق محکمہ سکول ایجوکیشن باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
ذرائع کے مطابق ابھی بھی سکولوں میں اساتذہ کو 10 ہزار روپے سے کم اجرت دی جا رہی ہے، اساتذہ نے صوبائی وزیرتعلیم سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔