اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: ریلوے سٹیشن پر شہریوں کی سہولت کیلئے اسکیلیٹرز نصب

29 Jun 2025
29 Jun 2025

(لاہور نیوز) لاہور ریلوے سٹیشن پر شہریوں کی سہولت کیلئے اسکیلیٹرز نصب کر دیئے گئے۔

ریلوے سٹیشن پر چار مختلف مقامات پر اسکیلیٹرز لگائے گئے ہیں، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اسکیلیٹرز کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لاہور، چکوال اور ٹیکسلا میں ریلوے سٹیشنز پر تبدیلی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 350 ارب روپے سے زائدکام جا ری ہے، 40 سٹیشن پر فری وائی فائے کی سہولت دینے جا رہے ہیں، صفائی ستھرائی کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کیساتھ ہمارا معاہدہ ہو گیا جبکہ افسران کے بیرون ملک دورے ختم کر دیئے گئے ہیں۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ جو افسران باہر ہیں ان کو واپس آنا ہو گا، ٹرینوں کی تاخیر کیوجہ مین لائن کراچی سے روہڑی ہے، جب وہ لائن بنے گی تو چیزیں بہتر ہونگی تب ریکوڈیک کامیاب ہو گا۔

ریلوے سٹیشن کو 60 دن میں بہتر کرینگے، خوراک کے حوالے سے شکایت کا جائزہ لے رہے ہیں، 19 تاریخ کو جدید ٹرین چلانے جا رہے ہیں، 40 نئی کوچیز شامل ہیں، تمام واشنگ لائن کو آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے