29 Jun 2025
(لاہور نیوز) پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت پر مرکزی رہنماؤں کا ن لیگ کے اعلیٰ عہدیداروں سے رابطہ ہوا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں وفاق اور پنجاب میں شمولیت پر بات ہوئی، حکومت میں شمولیت کے لئے دونوں پارٹیوں کی اعلیٰ سطح کی قیادت میں رابطہ ہوا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت میں بات چیت پچھلے کچھ روز پہلے ہوئی، ن لیگ چاہتی ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہو جائے، پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومت میں شمولیت پر کسی حد تک رضامند دکھائی دیتی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت میں شمولیت کیلئے مزید بات چیت ہونے کا بھی امکان ہے۔
