28 Jun 2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے یوم عاشور پر موبائل فون سروس بند نہ کرنے پر غور شروع کر دیا۔
ہوم سیکرٹری ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھ کر موبائل فون سروس جام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ہوم سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں یوم عاشور کے موقع پر صوبے میں موبائل فون سروس جام نہ کرنے کا ارادہ ہے، تاہم معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے سروس کی معطلی کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔
ہوم سیکرٹری پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کیساتھ بھی موبائل فون جام نہ کرنے پر بات ہوئی ہے، جبکہ نو اور دس محرم کو موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی۔
