اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹریفک پولیس کا حادثات پر قابو پانے کیلئے موٹرسائیکل سواروں میں سائڈ مررز تقسیم

28 Jun 2025
28 Jun 2025

(لاہور نیوز) سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے فیصل چوک پر موٹرسائیکل سواروں میں مفت سائیڈ مررز تقسیم کئے۔

اس مہم کی قیادت ایس ایس پی ٹریفک صدر ڈاکٹر فہد احمد نے خود کی، جنہوں  نے شہریوں کی موٹرسائیکلوں پر سائیڈ مررز اپنے ہاتھوں سے نصب کئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فہد احمد کا کہنا تھا کہ سائیڈ مررز موٹرسائیکل سواروں کو پیچھے سے آنے والی ٹریفک کا اندازہ لگانے میں مدد دیتے ہیں اور یوں یہ سڑک پر حادثات سے بچاؤ کا اہم ذریعہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مہم سی ٹی او لاہور کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہے تاکہ عوام میں سائیڈ مررز کی افادیت کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جا سکے۔

ایس ایس پی ٹریفک صدر  نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کو سنجیدگی سے لیں اور موٹرسائیکلوں پر سائیڈ مررز کی تنصیب کو یقینی بنائیں، ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ہی حادثات سے بچاؤ کا واحد اور موثر ذریعہ ہے۔

ٹریفک پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ اور سہولت کیلئے اس طرح کے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے تاکہ لاہور کی سڑکوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے