اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی کا وائیڈ بال کے قانون میں بھی بڑی تبدیلی کا اشارہ

28 Jun 2025
28 Jun 2025

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ اور ٹی 20 فارمیٹ کے لیے وائیڈ بال کے قانون میں تبدیلی کے لیے ایک ٹرائل کرنے جا رہی ہے جو گیند پھینکنے سے قبل بیٹرز کے جگہ بدلنے کی صورت میں باؤلرز کی مدد کرے گی۔

مذکورہ قانون میں امپائر کی جانب سے وائیڈ کا تعین کرنے کے لیے ریفرنس پوائنٹ پر توجہ رکھی گئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ گیند پھینکے جاتے وقت بیٹر کی ٹانگوں کی پوزیشن کو اب وائیڈ کے لیے بطور ریفرنس استعمال کیا جائے گا، چاہے بیٹر بعد میں آف سائیڈ کی جانب چلا جائے۔

پریس ریلیز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹرائل میں دیکھا جائے گا گیند جب لیگ سٹمپ اور پروٹیکٹڈ ایریا مارکر کے درمیان پوپنگ کریز سے گزرے تو اسے وائیڈ قرار نہ دیا جائے، اس حوالے سے مدد کے لیے پروٹیکٹڈ ایریا مارکر لائن کو پوپنگ کریز تک بڑھا دیا جائے گا تاکہ یہ امپائر کی رہنمائی کر سکے۔

عملاً اس کا مطلب ہے کہ بیٹر گیند کے پھینکے جاتے وقت جہاں بھی کھڑا ہوگا وہاں سے اس جگہ تعین کیا جائے گا جس کو وائیڈ قرار دیا جا سکے بالخصوص لیگ سائیڈ پر۔

اس گیند کو وائیڈ قرار نہیں دیا جائے گا جو لیگ سٹمپ سے دور پھینکی جائے لیکن وہ پروٹیکٹڈ ایریا مارکر لائن کے اندر ہو (جو کہ پچ پر وائیڈ کے عمومی نشانات اور لیگ سٹمپ کے درمیان ہوتے ہیں) لیکن لیگ سٹمپ کی جانب ہو۔

قانون میں یہ تبدیلی بیٹرز کے جگہ بدلنے کی وجہ سے وائیڈ گیندوں کی زیادتی کو روکنے میں مدد دے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے