اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محرم الحرام میں سکیورٹی ہائی الرٹ،پنجاب سمیت ملک بھر میں فوج تعینات

28 Jun 2025
28 Jun 2025

(لاہور نیوز) محرم الحرام کے دوران ممکنہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے پنجاب سمیت ملک بھر میں پاک فوج تعینات کر دی۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو سمری بھیج دی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے اور باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج سکیورٹی کے فرائض انجام دے گی، یہ فیصلہ صوبائی حکومتوں اور دیگر انتظامی اداروں کی درخواست پر کیا گیا ہے جنہوں نے محرم کے دوران حساس علاقوں میں اضافی سکیورٹی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے جس کے تحت فوج سول اداروں کی مدد کے لیے تعینات کی جا سکتی ہے، فوجی اہلکار مقامی پولیس اور رینجرز کے ساتھ مل کر مشترکہ گشت اور نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق حساس شہروں اور اضلاع میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی جبکہ انٹرنیٹ سروس کی عارضی بندش پر بھی غور کیا جا رہا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں ماضی میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم کے دوران کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے