28 Jun 2025
(لاہور نیوز) ایشین سنوکر ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم ون نے کوارٹر فائنلز میں کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستان ٹیم ون نے ایشین سنوکر ٹیم چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی، پاکستان ٹیم ون نے کوارٹر فائنلز میں پاکستان ٹیم ٹو کو ایک کے مقابلے میں تین فریم سے شکست دی۔
پاکستان ٹیم ون کے کھلاڑی اویس منیر اور محمد آصف آج سیمی فائنل میں ملائیشین ٹیم سے مقابلہ کریں گے۔
