27 Jun 2025
(لاہور نیوز) وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران صوبوں میں سکیورٹی کے لیے فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کی گئی، اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی فوج تعینات کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فوج اور سول آرمڈ فورسز محرم الحرام کے دوران صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گی۔
فوج تعینات کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لی گئی، فوج اور سول آرمڈ فورسز کی نفری زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے تعینات کی جائے گی۔
