اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شہباز شریف سے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کی ملاقات

27 Jun 2025
27 Jun 2025

(لاہورنیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور ممتاز کرکٹر ثنا میر کی ملاقات ہوئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہال آف فیم میں ثناء میر کا نام شامل ہونے پر انہیں مبارکباد دی، وزیراعظم نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کے طور پر ثنا میر کی کارکردگی کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی زیر قیادت پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا، امید ہے آپ اپنے تجربے سے نئے ٹیلنٹ کو کرکٹ کے حوالے سے تربیت فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کریں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کھیل کے ہر میدان میں میرٹ کی بنیاد پر ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے،کرکٹ سمیت کھیل کے ہر میدان میں مرد و خواتین کو یکساں مواقع اور سہولیات دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

ثنا میر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ ورلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن اور آئی سی سی میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کروں۔سابق کپتان ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں کرکٹ بالخصوص خواتین کی کرکٹ کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تجاویز دیں۔

ثنا میر نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت پاکستان میں کرکٹ کے میدانوں اور نئے ٹیلنٹ کے فروغ اور خصوصاً خواتین کی کرکٹ کے لئے مزید مواقع پیدا کرنے کے لئے اقدامات کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے