(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جعلی تبدیلی علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ نکلی۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ 40 ارب کا کوہستان کرپشن سکینڈل کے پی حکومت کیلئے کلنک کا ٹیکہ ہے، جعلی صادق و امین سرٹیفائیڈ کرپٹ ثابت ہوا، خیبرپختونخوا میں عوام کا پیسہ اشتہاریوں اور مفروروں پر اڑایا جارہا یا حصے بانٹے جارہے ہیں، دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھانے کا نتیجہ یہی نکلنا تھا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کوہستان میگا کرپشن سکینڈل پر جیل میں بیٹھا قیدی بھی پریشان ہے، جو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ ہے اسکے لئے 40 ارب کی کرپشن پریشان کن ہے، 12 سال سے خیبرپختونخوا میں چور بازاری اور لوٹ کھسوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کے پی میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر جیسی بنیادی سہولیات بھی ناپید ہیں، کے پی حکومت کو پختونوں سے زیادہ اڈیالہ جیل کے قیدی کی فکر ہے۔
