27 Jun 2025
(لاہور نیوز) شہر میں بادلوں کا راج ہونے سے مطلع ابرآلود ہے۔
گزشتہ روز ہونے والی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم ہوا میں نمی کے باعث حبس اور گھٹن محسوس کی جانے لگی۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 سے 70 فیصد بارش کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل صوبہ سندھ، شمال مشرقی پنجاب، کے پی اور پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
