27 Jun 2025
(لاہور نیوز) لاہور کے علاقہ مزنگ چونگی میں وکلا نے ٹریفک وارڈن پر مبینہ تشدد کر ڈالا۔
مزنگ چونگی میں غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر وکلاء کو روکا گیا تو وکلاء نے رکنے کے بجائے گاڑی کو بھگا دیا، ٹریفک وارڈن نے تعاقب کر کے وکلاء کو روکا، وکلاء نے اترتے ہی ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
سی ٹی او لاہور اطہر وحید نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، تشدد کرنے والے تین وکلا ءکو حراست میں لے لیا گیا، واقعہ کی موبائل فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔
