(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے 18 افسر وں کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، جن افسروں کا تبادلہ کیا گیا ہے ان میں ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز سمیت دیگر پولیس افسر شامل ہیں۔
ترقی پانے والے ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز سمیت 18 افسر تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔
طارق رستم چوہان کو بطورایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کام جاری رکھنے کے احکامات، خرم شکور کوایڈیشنل آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس تعینات کر دیا گیا۔
شہزادہ سلطان ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، مرزا فاران بیگ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، وسیم احمد سیال کو ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی سیٹ پر کام جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
عمران ارشد ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈفنانس، سید خرم علی شاہ کمانڈ نٹ پنجاب کانسٹیبلری، ہمایوں بشیر ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، اسدسرفرازبطور ڈی آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس، وقاص نذیر کوڈی آئی جی ٹریفک پنجاب تعینات کر دیا گیا۔
محمد علی ضیاء کوڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، عمر فاروق سلامت ڈی آئی جی ایچ آر ایم اینڈ ٹریننگ سی سی ڈی پنجاب، صاحبزادہ بلال عمر کو بطور سی پی او فیصل آباد، ڈی آئی جی آئی اے بی سید حماد عابد کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اسی طرح ترقی پانے والے مصطفی حمید ملک ڈی آئی جی آئی اے بی پنجاب، فوادالدین ریاض ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی پنجاب، محمد اظہر اکرم ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایڈمن سپیشل برانچ پنجاب اور محمد علی نیکوکارہ کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اینڈ مانیٹرنگ انویسٹی گیشن برانچ پنجاب تعینات کر دیا گیا، اس سلسلے میں افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔


