26 Jun 2025
(لاہور نیوز) نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کامیاب ہو گیا، بارشی پانی ٹینک میں محفوظ کر لیا گیا۔
نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس ایک سال قبل ہلکی بارش میں بھی جھیل کا منظر پیش کرنے لگتا تھا، سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اس مسئلےکامستقل حل نکالا اور 560 ملین کی لاگت سے 15ملین گیلن پانی کا زیر زمین ذخیرہ بنایا جس کے تحت بارشی پانی کو ٹینک تک پہنچانے کیلئے غرقی فلٹر سسٹم بنایا گیا۔
واضح رہے کہ صبح سے ہونیوالی بارش کے باوجود نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ایک انچ پانی جمع نہیں ہو سکا، حکام کا کہنا ہے کہ زیر زمین واٹرٹینک کی بدولت بارشی پانی کو سارا سال گراؤنڈز کیلئے استعمال کیا جا اسکے گا۔
