اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر

26 Jun 2025
26 Jun 2025

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی گئی۔

بیرسٹر اعتزاز احسن نے آئینی بینچ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل آئین کے طاقت کی تقسیم کے اصول کے خلاف ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل آئین میں فراہم کیے گئے بنیادی انسانی حقوق کے بھی خلاف ہے، موجودہ حالات میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل غیر قانونی و غیر آئینی ہے۔

ہمارے آئین میں اس قسم کے ٹرائل کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق 7 مئی 2025 کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، استدعا ہے کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے 23 اکتوبر 2023 کے فیصلے کو بحال کیا جائے۔

درخواست وکیل سردار لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر کی گئی ہے، درخواست میں حکومت پاکستان اور چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے، وزیر اعظم، بانی پی ٹی آئی، رانا ثناء اللہ اور خواجہ آصف بھی درخواست میں فریق ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے