(لاہور نیوز) ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے مختلف علاقوں میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی نادہندہ 143 کمرشل پراپرٹیز کو سربمہر کر دیا۔
جوہر ٹاؤن، سمسانی کے علاقے میں پراپرٹیز ڈی سیل کرنیوالوں کیخلاف 3 مقدمات درج کر لئے گئے، ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ ای ٹی او عدیل امجدکی سربراہی میں یہ مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔
ای ٹی او سمیت دیگر افسران کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے شادمان، اچھرہ اور گڑھی شاہو میں پراپرٹیز سربمہر کی گئی ہیں، مالکان کیجانب سے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر خود ڈی سیل کرنے پر گزشتہ روز 6 مقدمات درج کیے گئے تھے۔
ڈی جی ایکسائز عمر شیر چھٹہ کا کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز نے ابتک 54 ارب کے قریب حاصل کر لیا ہے جبکہ مالی سال کے اختتام تک ہدف کے مطابق 55 ارب کی وصول مکمل کر لی جائے گی لیں گے، اس سلسلے میں موٹرز ٹیکس و پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز کیخلاف آپریشن جاری رہےگا۔
