اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.87
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 328.82 قیمت فروخت : 329.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.66 قیمت فروخت : 376.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.65 قیمت فروخت : 185.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.50 قیمت فروخت : 203.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پرندوں کی بھرمار، لاہور ایئرپورٹ صبح کے اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ

26 Jun 2025
26 Jun 2025

(ویب ڈیسک) لاہور ایئرپورٹ حکام نے پرندوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث پروازوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے 1 جولائی سے 15 ستمبر تک روزانہ صبح 5 سے 8 بجے تک ایئرپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مون سون سیزن میں ایئرپورٹ کے اطراف میں پرندوں کی موجودگی کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ایئرپورٹ کو صبح کے اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، لاہور ایئرپورٹ رن وے کو مخصوص اوقات میں بند کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔

تمام ایئرلائنز کو پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ہدایات کی گئی ہیں، جس کے مطابق ایئرلائنز انتظامیہ لاؤنج کی استعداد کے حساب سے اپنی پروازوں کو ایڈجسٹ کریں، چیک اِن کی دستیابی اور ایئرکرافٹ پارکنگ بے کو مدنظر رکھتے ہوئے فلائیٹ شیڈول کو مرتب کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے