اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نئی نسل کو منشیات سے پاک معاشرہ دے کر رہیں گے: محسن نقوی

26 Jun 2025
26 Jun 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے کہا ہے کہ منشیات سے پاک معاشرہ نئی نسل کا حق ہے اور یہ حق انہیں دے کر رہیں گے۔

منشیات کے استعمال و غیر قانونی سمگلنگ کیخلاف عالمی دن پر پیغام میں وفاقی وزیر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منشیات کے استعمال کا بڑھتا ہوا خطرہ ہر معاشرے کیلئے چیلنج بن چکا ہے، اقوام عالم کو مشترکہ اقدامات سے منشیات کے استعمال کے آگے بند باندھنا ہوگا، پاکستان اس جنگ میں دنیا کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیشنل اینٹی نارکوٹکس پالیسی کے تحت منشیات کے استعمال اور سمگلنگ کے خلاف جامع اقدامات کئے ہیں اور اے این ایف کا اس ضمن میں کردار قابل ستائش ہے، اینٹی نارکوٹکس فورس کے افسران اور جوانوں نے منشیات سے پاک معاشرے کی جدوجہد میں قیمتی جانیں قربان کی ہیں، اے این ایف کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم تمام شہداء کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے یہ جنگ اپنے خون سے لڑی، یہ عزم ہماری اجتماعی طاقت کی علامت ہے، منشیات کے استعمال اور سمگلنگ کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے سب کو شانہ بشانہ کام کرنا ہوگا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ منشیات سے پاک معاشرہ نئی نسل کا حق ہے اور یہ حق انہیں دے کر رہیں گے، منشیات فروش انسانیت اور نوجوان نسل کے بدترین دشمن ہیں، ایسے عناصر کو نشان عبرت بنانے کا قومی عزم رکھتے ہیں، آئیے منشیات کے استعمال اور سمگلنگ کے خلاف ہم ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے اپنی کاوشوں کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے